اپنے اپ سے ملاقات کرنا اور اپنی روح سے جڑنا یہ کتنا اہم ہے ہم اپنے رب کائنات سے جب ہی کنیکٹ ہو سکتے ہیں جب اپ اپنے اپ سے خود ملے ہوں،فائزہ اسلم کی تحریر کردہ کتاب میں دو اہم معاملات، خوبیاں جو انسان کو اپنی روح سے اپنے رب سے کنیکٹ ہونے کے لیے بے انتہا اہم ہیں شکر گزاری اور معاف کرنا
میں اکثر سوچتی،/سوال کرتی کہ اپنے اپ کو معاف کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا کتنا مشکل اور کٹھن عمل ہے،اس کے لیے انسان کو اپنی ذات کی نفی کرنا ہوتی ہے، اور اس سوال کا جواب فائزہ اسلم کی تحریر کردہ کتاب میں انتہائی جامع اور موثر انداز میں موجود ہے, فائزہ اسلم کا عنوان پر گہرا مشاہدہ اور ریسرچ ان کی تحریر میں واضح نظر آتا ہے
اللہ پاک اپ کے اس نیک مقصد کو اور اپ کی محنت کو قبول کرے